May 17, 2010

ال نامہ از مولانا الطاف حسین حالی

مولانا الطاف حسین حالی نے 1906ء میں ایک 'ال نامہ' لکھ کر اپنے ایک دوست کو بھیجا تھا، وہ لکھ رہا ہوں مشکل فارسی جملوں کا یہ خاکسار اردو ترجمہ بھی لکھ رہا ہے، مولانا کے قلم کی کاٹ دیکھنے کے لائق ہے۔

المذہب - اعلانِ جنگ

الدّین - تقلیدِ آباء و اجداد

العلم - قسمے از جہلِ مرکب (جہل مرکب کی ایک قسم)۔

الامتحان - آزمائشِ لیاقتِ ممتحنان (امتحان لینے والوں کی لیاقت کی آزمائش)۔

الیونیورسٹی - کارخانۂ کلرک سازی

الکمیشن - وجہ موجہ برائے فیصلۂ یک طرفہ (یک طرفہ فیصلہ کرنے کا سب سے بہتر طریقہ)۔

الانجمن ہائے اسلامیہ - سبزۂ برشگال (برسات کا سبزہ یعنی فصلی بٹیرے)۔

الرئیس - آنکہ از ریاست بے خبر باشد (وہ جو کہ اپنی ریاست سے بے خبر ہو)۔

الامیر - آنکہ تہی دست و قرضدار باشد (وہ جو کہ کنگال اور قرضدار ہو)۔

المولوی - آنکہ جمیع مسلماناں را از دائرۂ اسلام خارج می کند (وہ جو کہ تمام مسلمانوں کو دائرۂ اسلام سے خارج کر دیتا ہے)۔

الواعظ - آنکہ در تفریق بین المسلمین خطا نہ کند (وہ کہ جو مسلمانوں کے درمیان تفریق و نفاق پھیلانے سے نہ چُوکے)۔

متعلقہ تحاریر : الطاف حسین حالی, طنز و مزاح

5 comments:

  1. کیا ڈھونڈ کر لائے ہیں، بہت ہی زبردست۔ مجھے تو "الیونیورسٹی" اور "المولوی" بہت پسند آئے۔

    ReplyDelete
  2. الوارث صاحب۔۔۔ بہت الخوب تحریر دا مڑا۔۔۔

    ReplyDelete
  3. اتنی گرما گرمی میں خاصی روح افزا تحریر ہے!
    حالی صاحب کے تو کیا کہنے جناب!

    ReplyDelete
  4. واہ واہ کیا خوب چیز اپ کے ھاتھ لگی ہے-- مزح، طنز، اور ملامت ھورہی ہے-- مزح یون کہ اب ھمارے دل اور دماغ خالی ہیں-- طنز تو مولانا حالی کا، اور کچھ بیدار دماغون کو ملا مت بھی ھوتی ھوگی کی انسان ہونے کا ثبوت-- کیا مولانا حالی کو ھمارا حال سو سال پہلےمعلوم تھا؟ sab ke saath bantne ka shukriya

    ReplyDelete
  5. قبلہ سبحان اللہ۔ اور شکریہ۔
    لگتا ہے مولانا حالی حال سے براہ راست رابطے میں ہیں یا پھر بدلا ہی کچھ نہیں۔
    المذہب۔۔ کی کیا عمدہ تشریح ہے ۔

    ReplyDelete