Apr 28, 2011

غزلِ خسرو - عاشق شدم و محرمِ ایں کار ندارم

شعرِ خسرو
عاشق شدم و محرمِ ایں کار ندارم
فریاد کہ غم دارم و غم خوار ندارم


ترجمہ
میں عاشق تو ہو گیا ہوں مگر اس کام کا میرے پاس کوئی محرم راز نہیں ہے، فریاد ہے کہ مجھے غم تو ہے لیکن کوئی غم خوار نہیں ہے۔

منظوم ترجمہ مسعود قریشی
عاشق ہوں، کوئی محرمِ اسرار نہیں ہے
فریاد کہ غم ہے، کوئی غم خوار نہیں ہے


شعرِ خسرو
آں عیش، کہ یاری دہدم صبر، ندیدم
واں بخت، کہ پرسش کندم یار ندارم


ترجمہ
میں پاس نہیں ہے وہ عیش کہ یار مجھے صبر دے، میرے پاس نہیں ہے وہ قسمت کہ یار خود میرا حال پوچھے۔

قریشی
وہ عیش کے دے صبر مجھے یار، نہ پایا
وہ بخت کہ پوچھے مجھے خود یار، نہیں ہے

Persian poetry, Persian Poetry with Urdu translation, Farsi poetry, Farsi poetry with urdu translation, Amir Khusro, امیر خسرو
امیر خسرو - ایک خاکہ
Amir Khusro
شعرِ خسرو
بسیار شدم عاشقِ دیوانہ ازیں پیش
آں صبر کہ ہر بار بُد ایں بار ندارم


ترجمہ
اس سے پہلے بھی میں بہت دفعہ عاشق و دیوانہ ہوا، لیکن وہ صبر جو ہر بار حاصل تھا، اب کے نہیں ہے۔

قریشی
سو بار ہوا عاشق و دیوانہ، پہ اب کے
وہ صبر جو حاصل تھا ہر اک بار، نہیں ہے


شعرِ خسرو
دل پُر ز غم و غصۂ ہجرست ولیکن
از تنگ دلی طاقتِ گفتار ندارم


ترجمہ
دل ہجر کے غم و غصے سے پر تو ہے لیکن تنگدلی کی وجہ سے مجھے طاقتِ گفتار نہیں ہے۔

قریشی
دل، ہجر پہ معمور تو ہے غصہ و غم سے
دل تنگ ہوں، اب طاقتِ گفتار نہیں ہے


شعرِ خسرو
خوں شد دلِ خسرو ز نگہداشتنِ راز
چوں ہیچ کسے محرمِ اسرار ندارم


ترجمہ
راز کی حفاظت کر کر کے خسرو کا دل خون ہوگیا ہے لیکن افسوس کہ کوئی بھی محرمِ اسرار نہیں ہے۔

قریشی
یہ راز چھپانے میں ہوا خوں دلِ خسرو
افسوس کوئی محرمِ اسرار نہیں ہے

---

متعلقہ تحاریر : امیر خسرو, فارسی شاعری, مسعود قریشی, منظوم تراجم

8 comments:

  1. خسرو کی نظم کو اردو ترجمہ کے ساتھ پیش کرنے پر شکرگزار ہوں.

    http://www.urdufeed.com

    ReplyDelete
  2. بہت شکریہ جناب، نوازش

    ReplyDelete
  3. السلام علیکم و رحمة الله و بركاته! معذرت آپ کو زحمت دے رہا ہوں۔ آپ سے ایک درخواست تھی کہ میں نے ڈیڑھ سال سے اردو محفل urduweb.org پر اکاونٹ بنا رکھا ہے مگر توثیقی ای میل بارہا کوششوں پر بھی تا حال موصول نہ ہوسکی، چناں چہ میں کوئی بھی پیغام بھیجنے یا پوسٹ کرنے سے قاصر ہوں۔ آپ چوں کہ محفل کا حصہ ہیں لہٰذا از رہِ کرم اس مسئلے کی اطلاع محفل کے کسی ناظم کو دے دیجیے، کیوں کہ میں نے ایک ناظم کو میل کی، جواب نہیں آیا اور سائٹ پر شکایت پر بھی کچھ موصول نہ ہوا۔
    میرے اکاؤنٹ کی ای میل: syedarbishalishah@gmail.com
    یوزر نیم: اربش علی

    ReplyDelete
    Replies
    1. آپ اپنا جنک یا سپیم میل فولڈر چیک کریں، ہوسکتا ہے توثیقی میل وہاں جا رہی ہو۔

      Delete