tag:blogger.com,1999:blog-6218246493222767512.post1586926276064523214..comments2024-03-19T21:06:05.106+05:00Comments on صریرِ خامۂ وارث: بحرِ مُتَقارِب - ایک تعارفمحمد وارثhttp://www.blogger.com/profile/14571340352166780010noreply@blogger.comBlogger26125tag:blogger.com,1999:blog-6218246493222767512.post-29660705621485795012019-03-18T09:04:42.722+05:002019-03-18T09:04:42.722+05:00بحروں کے نام صرف نظری یا مطالعاتی جہت کے لیے اہم ہ...
بحروں کے نام صرف نظری یا مطالعاتی جہت کے لیے اہم ہیں وگرنہ عملی طور پر کسی منظومے پر نام سے کچھ اثر نہیں پڑتا۔ کوئی شعر وزن میں ہونا چاہیے چاہے اس کی بحر کا نام معلوم ہو یا نہ ہو۔

سالم بحروں کے نام آسان ہوتے ہیں، مزاحف کے مشکل کے ان کے نام زحافات پر مشتمل ہوتے ہیں، جس بحر کا آپ نے ذکر کیا یعنی ہزج مسدس اخرب مقبوض محذوف تو اس کا نام ہزج ہے کیونکہ اس کا بنیادی رکن مفاعیلن ہے۔ مسدس ہے کیونکہ ایک مصرعے میں تین اور ایک شعر میں چھ رکن ہیں سو مسدس ہوئی۔

باقی رہے زحافات تو
اخرب نام ہے خرم اور کف کو جمع کرنے کا۔ خرم کہتے ہیں رکن کے پہلے حرف کے گرانے کو اور کف کہتے ہیں آخری حرف گرانے سو مفاعیلن پر خرم سے میم گر گیا اور کف سے نون گر گیا یعنی خرم اور کف کو جمع کیا مفاعیلن پر تو اخرب ہوا جس کی وجہ سے وہ 'فاعیل' رہ گیا جس کو 'مفعول' سے بدل دیا۔

مقبوض کہتے ہیں کہ کسی رکن پر کف کا زحاف استعمال کرنے کو، کف میں کسی رکن کے پہلے سبب میں سے دوسرا حرف گرانے کو۔ سو مفاعیلن میں پہلا سبب 'عی' ہے سو اس میں قبض کی وجہ سے یے گر جائے گی اور باقی 'مفاعلن' رہ جائے گا۔

محذوف کہتے ہیں حذف زحاف کے استعمال کو، اور حذف میں کسی رکن کا آخری سبب مکمل گر جاتا ہے یعنی مفاعیلن میں پورا 'لُن' گر کر 'مفاعی' رہ گیا جس کو فعولن سے بدل گیا۔

سو
بحر ہزج مسدس اخرب مقبوض محذوف میں
ہزج بحر کا بنیادی نام ہے کہ مفاعیلن اس کا رکن ہے
مسدس اس لیے کہ ایک مصرعے میں تین اور شعر میں چھ رکن ہیں۔
اخرب میں مفاعیلن سے مفعول ملا
مقبوض سے دوسرا رکن مفاعلن ملا
محذوف سے تیسرا رکن فعولن ملا
سو اس کے رکن
مفعول مفاعلن فعولن
یوں بحر کے نام ہیں اس کے زحاف چھپے ہوئے ہیں۔

محمد وارثhttps://www.blogger.com/profile/14571340352166780010noreply@blogger.comtag:blogger.com,1999:blog-6218246493222767512.post-16575784454373276692019-03-18T01:20:35.817+05:002019-03-18T01:20:35.817+05:00اسلام علیکم۔۔۔۔
میرا نام شرافت علی ہے ۔۔
اپ سے درخ...اسلام علیکم۔۔۔۔
میرا نام شرافت علی ہے ۔۔
اپ سے درخواست ہے کہ مجھے بحر کو نام دینے کے
متعلق تفصیل سے سمجھایا جائے تو بہت مہربانی ہوگی۔۔۔
جیسے۔۔۔۔ بحر : ہزج مسدس اخرب مقبوض محذوف
مفعول مفاعلن فعولن ۔۔۔۔۔
کو یہ نام کس طرح دیا گیا ہے اور کونسی بنیاد پر دیا گیا ہے ۔۔۔۔
اور اگر میں کچھ ایسے ارکان کو ملاوں جس کی بحر کے نام کے بارے میں مجھ کو پتہ نہ ہو تو کیسے اس کو نام دے سکتا ہوں۔۔۔
مہرابانی کر کے اپ میری اس الجھن میں مدد کرے اور تفصیل سے بیان کریں کیونکہ کہ میں نے اب علم عروض سیکھنے کا ارادہ کیا ہے ۔امید ہے اپ میری مدد کرینگے۔۔۔
شکریہ
وسلام۔۔۔۔Sharafat Alihttps://www.blogger.com/profile/07301433264562556900noreply@blogger.comtag:blogger.com,1999:blog-6218246493222767512.post-27186328058220248232018-09-19T08:24:59.092+05:002018-09-19T08:24:59.092+05:00بحر - بحرِ مجتث مثمن مخبون محذوف مقطوع
افاعیل: مَف...بحر - بحرِ مجتث مثمن مخبون محذوف مقطوع
افاعیل: مَفاعِلُن فَعِلاتُن مَفاعِلُن فَعلُن
آخری رکن فعلن کی جگہ فعلان، فَعِلُن اور فَعِلان بھی آ سکتے ہیں۔
طلب جُ مے - مفاعلن
نِ کیا اُن - فعلاتن
سِ پار تھو - مفاعلن
ڑا سا - فعلنمحمد وارثhttps://www.blogger.com/profile/14571340352166780010noreply@blogger.comtag:blogger.com,1999:blog-6218246493222767512.post-24185419679331417162018-09-19T01:20:47.298+05:002018-09-19T01:20:47.298+05:00اس کی بحر کیا ہوگی
طلب جو میں نے کیا انسے پیار ٹھو...اس کی بحر کیا ہوگی
طلب جو میں نے کیا انسے پیار ٹھوڑا ساRashid Razahttps://www.blogger.com/profile/00158304490570135834noreply@blogger.comtag:blogger.com,1999:blog-6218246493222767512.post-87992045919587782912010-12-03T23:12:16.631+05:002010-12-03T23:12:16.631+05:00محترم مجھے آپ سے پورا اتفاق ہے۔ مگر جب ایک دفعہ بح...محترم مجھے آپ سے پورا اتفاق ہے۔ مگر جب ایک دفعہ بحر کی پہچان ہو جاتی ہے۔ تو سیکھنے کا عمل کافی آسان ہو جاتا ہے۔ میں تو خود بحر کو ترنم سے پہچانتا ہوں۔ کچھ بحریں ایسی ہیں جو کہ ایک ہی لے میں گائی جاسکتی ہیں۔ مگر اس کا حل پھر تقطیع میں نکل آتا ہے۔ میں ایک چھوٹی سی مثال دینا چاہوں گا۔ بحر رمل مثمن مقصور کو میں کچھ اس طرح سے پہچانتا ہوں۔ کہ نقش فریادی ہے کس کی شوخیء تحریر کا کو اگر لتا جی کے گائے ہوئے گیت کی طزز آپ کی نظروں نے سمجھا پیار کے قابل مجھے گایا جائے تو فورا بحر کی پہچان ہو جاتی ہے۔ اس طرح اس بحر کی ہر غزل اور شعر کو اس طرز میں گایاجاسکتا ہے۔ اس طرح ہر بحر کے لیے میں کسی مشہور طرز کو بنیاد بنایا ہے۔
میری ان باتوں کا مطلب ہرگز ہرگز یہ نہیں کہ اس طرح سے بندہ تقطیع سیکھ جاتا ہے۔ مگر سیکھنے میں آسانی ضرور پیدا ہو جاتی ہے۔Anonymoushttps://www.blogger.com/profile/05077898517967727011noreply@blogger.comtag:blogger.com,1999:blog-6218246493222767512.post-63316107628516482572010-12-03T12:24:20.521+05:002010-12-03T12:24:20.521+05:00وہاب صاحب، میرے خیال میں یہ اتنا آسان کام نہیں ہے ...وہاب صاحب، میرے خیال میں یہ اتنا آسان کام نہیں ہے کیونکہ بحر کی پہچان تبھی ہو سکتی ہے جب تقطیع پر عبور حاصل ہو جائے اور یہ علم ہو جائے کہ کونسی بحر میں کونسے ارکان ہیں۔ بحریں سینکڑوں کی تعداد میں ہیں، لیکن ایک سروے کے مطابق اب تک کی تمام اردو شاعری کا پچانوے فیصد حصہ صرف 37 بحروں میں ہے اور دیوانِ غالب میں تقریباً 19 بحریں استعمال ہوئی ہیں سو کم از کم 37 بحروں کی پہچان تو لازمی ہے۔ دوسری بات یہ ہے کہ ان 37 بحروں میں زیادہ تر بحریں بحر رمل، اور بحر ہزج گروپ کی ہیں، ان دونوں بحروں کی کم از کم چھ چھ سات سات قسمیں بہت استعمال ہوتی ہیں اور پھر مضارع ہے۔

ایک اور بات یہ ہے کہ آج کل کی زیادہ تر شاعری کل ملا کے پانچ سات بحروں میں ہے صرف۔ مزید یہ کہ آج کل کے 75 فیصد یا اس سے بھی زیادہ شاعروں کو بحروں کے نام کا علم نہیں ہوگا لیکن ان کو ارکان کی پہچان ہوتی ہے اور یہ علم ہوتا ہے کہ وہ کس ترتیب سے آتے ہیں سو وہ باوزن شاعری کرتے ہیں۔

تقطیع اور اسکے بعد کسی بھی بحر کے ارکان کی پہچان، صرف اس پر عبور حاصل کرنے کے بعد ہی بحروں کی پہچان ہو سکتی ہے، بہرحال میں دیکھتا ہوں کہ اگر کسی "شارٹ کٹ" قسم کا مضمون اگر لکھ سکوں تو۔محمد وارثhttps://www.blogger.com/profile/14571340352166780010noreply@blogger.comtag:blogger.com,1999:blog-6218246493222767512.post-62392012427358751722010-12-01T22:35:16.347+05:002010-12-01T22:35:16.347+05:00وارث صاحب عروض کے حوالے سے آپ کے تمام مضامین کا بغ...وارث صاحب عروض کے حوالے سے آپ کے تمام مضامین کا بغور مطالعہ کر چکا ہوں۔ مگر میرے خیال میں جب تک بحر کی پہچان نہ ہو تقطیع یا عروض کا علم سیکھنا نہ صرف مشکل ہے بلکہ ناممکن ہے۔ میں خود آپ کو اپنی مثال دیتا چلوں۔ کے شعر پڑھتے وقت میری توجہ زیادہ تر مضمون کی طرح رہتی ہے اس لیے ہر شعر مجھے ایک جیسا ہی معلوم ہوتا ہے۔ مگر یہ مسئلہ ترنم سے شعر کو پڑھنے سے حل کیا جاسکتا ہے۔ اور بحروں کی پہچان ممکن ہو جاتی ہے۔ اس لیے آپ سے گزارش ہے کے اس حوالے سے بھی کوئی مضمون تحریر فرمایئے ۔ تاکہ نئے سیکھنے والوں کو اس سے مدد مل سکے۔Anonymoushttps://www.blogger.com/profile/05077898517967727011noreply@blogger.comtag:blogger.com,1999:blog-6218246493222767512.post-89427726326746908322010-10-01T18:00:27.145+05:002010-10-01T18:00:27.145+05:00وارث بھائی بعد سلام ........ عرض ہے کہ آپ ضرورکسی ...وارث بھائی بعد سلام ........ عرض ہے کہ آپ ضرورکسی بھی شعر کی بحر معلوم کرنے کا کلیہ اور طریقہ لکھیں تاکہ مبتدیوں کو کوئی کلام پڑھ کر سمجھنے میں آسانی ہو جائے. --------------- جیلانی----------------Anonymousnoreply@blogger.comtag:blogger.com,1999:blog-6218246493222767512.post-46113292041686905142010-09-26T21:31:23.876+05:002010-09-26T21:31:23.876+05:00جزاکم اللہ خیراًجزاکم اللہ خیراًعطاء رفیعhttps://www.blogger.com/profile/18325230874441598559noreply@blogger.comtag:blogger.com,1999:blog-6218246493222767512.post-23493937167780846382010-09-25T16:15:20.985+05:002010-09-25T16:15:20.985+05:00بہت شکریہ عطا رفیع صاحب، آپ مجھ سے اس ایڈریس پر را...بہت شکریہ عطا رفیع صاحب، آپ مجھ سے اس ایڈریس پر رابطہ کر سکتے ہیں، ویسے اصلاح کیلیے بہتر ہے آپ اردو محفل فورم میں شمولیت حاصل کر لیں تا کہ دیگر احباب بھی آپ کے کلام پر رائے دے سکیں۔

waris9[at]yahoo[dot]comمحمد وارثhttps://www.blogger.com/profile/14571340352166780010noreply@blogger.comtag:blogger.com,1999:blog-6218246493222767512.post-26278431081225405612010-09-25T06:48:45.526+05:002010-09-25T06:48:45.526+05:00اس بلاگ میں واقعی بہت مزہ آیا، شاعری کی روح شاید ا...اس بلاگ میں واقعی بہت مزہ آیا، شاعری کی روح شاید اسی کو کہتے ہیں۔ ایک سوال عرض ہے "کیا ہر کوئی اپنی شاعری دست دارازیاں بغرض تصحیح بھیج سکتاہے؟ اگر "ہاں" تو کس پتے پر؟ جزاکم اللہ خیراعطاء رفیعhttps://www.blogger.com/profile/18325230874441598559noreply@blogger.comtag:blogger.com,1999:blog-6218246493222767512.post-73850450143402112772009-09-29T14:17:49.762+06:002009-09-29T14:17:49.762+06:00بہت شکریہ نقوی صاحببہت شکریہ نقوی صاحبمحمد وارثhttps://www.blogger.com/profile/14571340352166780010noreply@blogger.comtag:blogger.com,1999:blog-6218246493222767512.post-9200008170423147282009-09-25T01:33:26.555+06:002009-09-25T01:33:26.555+06:00سلام علیکم
وارث صاحب
آج ہی میں نے آپ کی بلاگ کا یہ...سلام علیکم
وارث صاحب
آج ہی میں نے آپ کی بلاگ کا یہ حصہ دیکھا ہے، علم عروض کو آپ کے بیان نے تو چارچاند لگادیے۔ کاش آپ جیسا استاد پہلے ملا ہوتا، تو میرے نمبر بہتر آتے۔ :)
بہت شکریہ جناب، جزاک اللہAnonymoushttps://www.blogger.com/profile/15521997961426947556noreply@blogger.comtag:blogger.com,1999:blog-6218246493222767512.post-68680133692438497842009-06-19T10:36:10.073+06:002009-06-19T10:36:10.073+06:00کلاچوی، اس بات کی اجازت نہیں ہے کہ خود سے الفاظ کا...کلاچوی، اس بات کی اجازت نہیں ہے کہ خود سے الفاظ کا تلفظ تبدیل کیا جائے، لیکن اہم بات یہ ہے کہ اردو میں کئی ایسے الفاظ مستعمل ہیں جن کا تلفظ دو طرح سے کیا جاتا ہے سو ان کو کسی طرح بھی شعر میں باندھا جا سکتا ہے، ایک لفظ آپ نے لکھا، کچھ یہ ہیں۔
اٹھا بروزن فَعِل
اٹھّا بروزن فعلن
اُمید بروزن فعول
اُمّید بروزن مفعول
بچہ بروزن فَعِل
بچّہ بروزن فعلن
پچیس بروزن فعول
پچّیس بروزن مفعول
پکا بروزن فَعِل
پکّا بروزن فعلن
تنور بروزن فعول
تنّور بروزن مفعول
وغیرہ وغیرہمحمد وارثhttps://www.blogger.com/profile/14571340352166780010noreply@blogger.comtag:blogger.com,1999:blog-6218246493222767512.post-1030062748447049472009-06-18T01:37:02.606+06:002009-06-18T01:37:02.606+06:00محترمی و مکرمی جناب محمد وارث صاحب حفظہ اللہ تعالی...محترمی و مکرمی جناب محمد وارث صاحب حفظہ اللہ تعالی
السلام علیکم ! کے بعد از خیریت کے عرض ہے کہ
اللہ اکبر ، کیا کہنے جناب والا
محترم ! یقین جانئے کہ ہماراسخنی قبلہ تو آپ ہی درست کررہے ہیں
البتہ صحافت نے ہمیں بھی اس مصرع کی طرح سر بازار لا کر بٹھا دیا ہے
اخبار کی غو بغو نے شاید ادب سے کچھ بے بہرہ کر دیا ہے
خیر کوئی فکر نہیں وہ اس لئے کہ آپ جیسے شفیق دوست ہمراہ ہوں تو
رخت سفر کی نیستی کا بھی کوئی خوف نہیں۔۔۔۔۔۔۔۔
کوشش کروں گا کہ مصرع اولی کے حسن کو برقرار رکھ سکوں ہاں اگر آپ کے ذہن
میں گاہکوں کی جگہ کوئی اور موزوں لفظ موجود ہو تو ضرور فرمائیے گا۔۔۔۔۔
قبلہ ایک اہم بات کی وضاحت اگر برا ہ کرم کر دیں تو احقر پر عنایت ہوگی
ماہرین عروض کیا اس چیز کی اجازت دیتے ہیں کہ ہم کسی حرف کو با وجود ساکن
ہونے کے اسے مشدد بنا دیں مثال کے طور پر لفظ سہیلی ہے جس کا درست تلفظ
س ہے لی ہے مگر کیا ہم اسے اپنی ضرورت پوری کرنے کیلئے ہائے ہوزہ کو مشدد
بنا سکتے ہیں مثال کے طور پر س ہے لی کو ہم سہ ہے لی باندھ دیں تو کیا ایسا کرنا جائز قرار دیا گیا ہے یا نہیں؟ قبلہ اسکی ذرا مفصل توضیح فرما دیں؟

نعمان نیر کلاچوی سینیئر ایڈیٹر روزنامہ درپن لاہور اینڈ ڈیرہ اسمٰعیل خانNoman Nayyir Kulachvihttps://www.blogger.com/profile/13141105809416657191noreply@blogger.comtag:blogger.com,1999:blog-6218246493222767512.post-61825663610572016132009-06-17T21:51:32.078+06:002009-06-17T21:51:32.078+06:00کلاچوی صاحب، اس شعر میں گاہکوں غلط بندھا ہے، گاہک...کلاچوی صاحب، اس شعر میں گاہکوں غلط بندھا ہے، گاہک سے کام چلتا ہے، لیکن شاید ایک گاہک سے نہ بھی چلتا ہو :) مصرع اولیٰ کے حسن کو آپ نے سرِ بازار لا کر بٹھا دیا تو شعر کا سارا چلن کاروباری ہو گیا۔ امید ہے کہ غزل ضرور مکمل کریں گے!محمد وارثhttps://www.blogger.com/profile/14571340352166780010noreply@blogger.comtag:blogger.com,1999:blog-6218246493222767512.post-43667032313726485272009-06-17T21:36:36.021+06:002009-06-17T21:36:36.021+06:00ایک اور بحر کی پہچان مبارک ہو باسم آپ کو۔ ‘کوئی‘ ک...ایک اور بحر کی پہچان مبارک ہو باسم آپ کو۔ ‘کوئی‘ کے دونوں ہجے فیلکسیبل یا ‘لچکیلے‘ ہیں یعنی ان دونوں، کو اور ئی کو چاہے کوتاہ سمجھو یا بلند، شاعر کی حکومت ہے! ‘کیا‘ استفہامیہ میں یائے مخلوط ہے جیسے پیاس میں، یا جیسے کہ آپ نے لکھا آنکھ میں نون مخلوط، اور ان سب کا کوئی وزن نہیں ہوتا۔ اور آئندہ ‘شعر ‘ لکھنے کی بھی کوشش کرونگا!
ایک استدعا آپ سے یہ کہ اگر شعر لکھتے ہوئے کسی شعر کے خالق کا نام اگر آپ کے ذہن میں تو ضرور لکھا کریں، ایک تو مجھے بھی معلوم ہو جائے گا دوسرا ‘حق بحقدار رسید‘ والا نیک معاملہ ہو جائے گا :)محمد وارثhttps://www.blogger.com/profile/14571340352166780010noreply@blogger.comtag:blogger.com,1999:blog-6218246493222767512.post-66170861989626000492009-06-17T01:22:44.176+06:002009-06-17T01:22:44.176+06:00محترمی و مکرمی جناب محمد وارث صاحب سلمہ
السلام علی...محترمی و مکرمی جناب محمد وارث صاحب سلمہ
السلام علیکم ! کے بعد از خیریت کے عرض خدمت ہے کہ قبلہ اپنا ایک تازہ ترین
شعر لکھ رہا ہوں براہ کرم اس کا بغور جائزہ لے لیں اگر موزوں معلوم ہو رہا ہے تو
پھر اس سے غزل کی جسارت کروں گا؟
اک شام میرے نام وہ کرکے چلا گیا
گاہکوں کی طرح قرض چکانے وہ آیا تھا

نعمان نیر کلاچوی سینیئر ایڈیٹر روزنامہ درپن لاہور اینڈ ڈیرہ اسمٰعیل خانNoman Nayyir Kulachvihttps://www.blogger.com/profile/13141105809416657191noreply@blogger.comtag:blogger.com,1999:blog-6218246493222767512.post-18667643504174494972009-06-16T23:24:42.731+06:002009-06-16T23:24:42.731+06:00بحر کے شروع میں ایک "بچوں والے" ;;) شعر ...بحر کے شروع میں ایک "بچوں والے" ;;) شعر کی مدد سے ارکان کو سمجھا دیا جائے تو زیادہ مفید رہے گا جیسے "علم عروض اور ہجے" والی پوسٹ میں ہوا تھا۔
اب بحر متقارب میں کچھ اشعار کی تقطیع
کوئی دم کا مہماں ہوں اے اہلِ محفل
چراغِ سحر ہوں، بجھا چاہتا ہوں
کُ ئی دم - 1 2 2 - فعولن ۔ (واؤ حذف ہے مگر یہ شاعر کی صوابدید ہے یا مجبوری؟)
کَ مہما - 1 2 2 - فعولن ۔ (کا میں اخفاء ہوا ہے)
ہُ اے اہ - 1 2 2 - فعولن ۔ (ہو میں اخفاء ہوا ہے)
لِ محفل - 1 2 2 - فعولن
چراغے - 1 2 2 - فعولن ۔ (غِ میں اشباع ہوا ہے)
سحر ہو - 1 2 2 - فعولن
بجا چا - 1 2 2 - فعولن
ہتا ہو - 1 2 2 - فعولن

یہ پوچھا ترا نام کیا، کام کیا ہے
نہیں آنکھ کو دید تیری گوارا
یِ پو چا - 1 2 2 - فعولن
ترا نا - 1 2 2 - فعولن
م کا کا - 1 2 2 - فعولن ۔ (کیا جیسی ی کا وزن نہیں ہوتا)
م کا ہے - 1 2 2 - فعولن
نہی آ - 1 2 2 - فعولن
ک کو دی - 1 2 2 - فعولن ۔ (آنکھ میں نون مخلوط اور کھ میں ھ کا وزن نہیں ہوگا)
د تیری - 1 2 2 - فعولن
گوارا - 1 2 2 - فعولن

عزائم کو سینوں میں بیدار کر دے
نگاہِ مسلماں کو تلوار کر دے
عزائم - 1 2 2 - فعولن
کُ سینو - 1 2 2 - فعولن
مِ بیدا - 1 2 2 - فعولن
رکردے - 1 2 2 - فعولن
نگاہے - 1 2 2 - فعولن ۔ (ہ میں اشباع ہوا ہے)
مسلما - 1 2 2 - فعولن
کُ تلوا - 1 2 2 - فعولن
رکردے - 1 2 2 - فعولنباسمhttp://basim.urdutech.netnoreply@blogger.comtag:blogger.com,1999:blog-6218246493222767512.post-18809043861794978742009-06-16T21:54:13.886+06:002009-06-16T21:54:13.886+06:00کلاچوی صاحب اس شعر کی بحر، 'بحرِ مضارع مثمن اخ...کلاچوی صاحب اس شعر کی بحر، 'بحرِ مضارع مثمن اخرب مکفوف محذوف' ہے اور اسکے افاعیل 'مفعول فاعلات مفاعیل فاعلن' ہیں۔

شعر کی تقطیع کچھ یوں ہے
یادش بَ - مفعول
خیر گوشَ - فاعلات
ء زندا پہ - مفاعیل
فخر ہے - فاعلن

ان کے طُ - مفعول
فیل دیدَ - فاعلات
ء گر یا پہ - مفاعیل
فخر ہے - فاعلن
فخر عین کے سکون کے ساتھ یعنی فَخَر نہیں ہے بلکہ فخر ہے۔
اگر آپ اس بحر میں کہی کچھ غزلیات اور انکی تقطیع افاعیل کی علامتیں اور کچھ مزید وضاحت دیکھنا چاہتے ہیں تو اس بلاگ کی سائیڈ بار میں 'موضوعات اور ٹیگز' کے ضمن 'بحر مضارع' کا ربط دیکھیئے، کچھ خوبصورت غزلیات آپ کو مشق کیلیے ملیں گے۔
والسلام
خاکسارمحمد وارثhttps://www.blogger.com/profile/14571340352166780010noreply@blogger.comtag:blogger.com,1999:blog-6218246493222767512.post-86193852409830597402009-06-16T07:42:00.491+06:002009-06-16T07:42:00.491+06:00محترمی و مکرمی جناب محمد وارث صاحب
السلام علیکم ...محترمی و مکرمی جناب محمد وارث صاحب
السلام علیکم ! کے بعد از خیریت کے عرض ہے کہ قبلہ ایک شعر لکھ رہا ہوں
براہ کرم اسکی بحر اور تقطیع بمع مکمل تفصیل و توضیح کے مرحمت فرما دیں
تاکہ احقر کے ناقص ذہن میں پائی جانے والی الجھن دور ہو جائے۔۔۔۔۔۔
یادش بخیر گوشہ ء زنداں پہ فخر ہے
ان کے طفیل دیدہ ء گریاں پہ فخر ہے

نعمان نیر کلاچوی سینیئر ایڈیٹر روزنامہ درپن لاہور اینڈ ڈیرہ اسمٰعیل خانNoman Nayyir Kulachvihttps://www.blogger.com/profile/13141105809416657191noreply@blogger.comtag:blogger.com,1999:blog-6218246493222767512.post-21770141409744645322009-06-14T04:16:14.422+06:002009-06-14T04:16:14.422+06:00نوازش آپ سب کی۔
خرم، صحیح کہا۔
جعفر، آپ کا بھی شکر...نوازش آپ سب کی۔
خرم، صحیح کہا۔
جعفر، آپ کا بھی شکریہ اس ‘شکریے‘ کیلیے۔
فیصل صاحب، مجھے افسوس ہے کہ میرے وضاحتوں میں کافی کمی رہ گئی۔
کلاچوی صاحب، آپ کے سوال کا جواب آپ کے سوال میں ہی پوشیدہ ہے، دراصل رکن کو جز بھی کہتے ہیں اور یہ کہ عربی زبان کی ایک بہت بڑی خصوصیت ایجاز و اختصار ہے اسلیے وہ دائروں سے مسدس بحروں کا انفکاک کرتے تھے جب کہ فارسی، اردو والے مثمن بحروں کا،اصل عربی دائرے میں چونکہ تین ارکان اور مسدس بحر کا مطلب ہر مصرعے میں تین رکن تو گویا یہ نو اجزا ہو گئے، فارسی، اردو عروض میں یہاں یہی تین رکن اور بارہ اجزا ہوتے ہیں کہ مثمن بحریں ہیں۔محمد وارثhttps://www.blogger.com/profile/14571340352166780010noreply@blogger.comtag:blogger.com,1999:blog-6218246493222767512.post-8103002046756622882009-06-14T01:15:49.255+06:002009-06-14T01:15:49.255+06:00محترمی و مکرمی جناب محمد وارث صاحب سلمہ
السلام علی...محترمی و مکرمی جناب محمد وارث صاحب سلمہ
السلام علیکم کے بعد از خیریت کے عرض ہے کہ یہ جو علماء عروض کے نزدیک
تیسرا دائرہ مجتلبہ ہے جس کے تین ارکان ہیں اور نو اجزاء ہیں اور جو مسدس ہے
تین بحریں ہزج 1 رجز 2 رمل 3
جبکہ تین ارکان میں سے مفاعیلن 1 مستفعلن 2 فاعلاتن 3 ہیں
جبکہ اسکے نو اجزاء ہیں ؟ براہ کرم اسکے نو اجزاء کے متعلق احقر کو ذرا تفصیل سے
آگاہ کر دیں کیونکہ ان نو اجزاء کی سمجھ کم علم کے ذہن سے بالا تر ہے تاکہ احقر آپکے وسیع ترین علم سے استفادہ کرسے ۔۔۔۔

نعمان نیر کلاچوی سینیئر ایڈیٹر روزنامہ درپن لاہور اینڈ ڈیرہ اسمٰعیل خانNoman Nayyir Kulachvihttps://www.blogger.com/profile/13141105809416657191noreply@blogger.comtag:blogger.com,1999:blog-6218246493222767512.post-76344223077919999752009-06-13T17:05:23.419+06:002009-06-13T17:05:23.419+06:00سب اوپر سے گزر گیا :(سب اوپر سے گزر گیا :(فیصلhttp://www.shahfaisal.wordpress.comnoreply@blogger.comtag:blogger.com,1999:blog-6218246493222767512.post-78291948605724305232009-06-13T10:24:47.395+06:002009-06-13T10:24:47.395+06:00شکریہ۔۔۔شکریہ۔۔۔جعفرhttps://www.blogger.com/profile/17527229249123675323noreply@blogger.com