Apr 2, 2015

سودا کی اپنی ہی غزل پر تضمین

مرزا رفیع سودا کی یہ غزل بہت مشہور ہے اور یقیناً سودا کو بھی بہت پسند ہوگی اسی لیے اِس پر مخمس کی شکل میں تضمین بھی کہی ہے۔ ملاحظہ کیجیے۔

کرے جو ظلم و ستم کرنے دو، ہوا سو ہوا
جفا و ظلم ستی مت ڈرو، ہوا سو ہوا
یہ میرے غم کی نہ شہرت کرو، ہوا سو ہوا
"جو گزری مجھ پہ مت اُس سے کہو، ہوا سو ہوا
بلاکشانِ محبت پہ جو، ہوا سو ہوا"

اگرچہ روزِ ازل سے تھی میری یہ تقدیر
کہ دامِ عشق میں اپنے کرے مجھے تو اسیر
کرے جو ذبح تو مجھ کو پچھاڑ جوں نخچیر
"مبادا ہو کوئی ظالم ترا گریباں گیر
مرے لہو کو تو دامن سے دھو، ہوا سو ہوا"

وہ کون دن تھا کہ ہم بھی ہوئے تھے یار ترے
کسی طرح سے ترا دل بھی اس جفا سے پھرے
اگر کہے تو یہ آ کر ترے قدم پہ گرے
"خدا کے واسطے آ، درگزر گنہ سے مرے
نہ ہوگا پھر کبھو اے تُند خو، ہوا سو ہوا"


مرزا، رفیع، سودا، مرزا رفیع سودا، اردو شاعری، کلاسیکی اردو شاعری، mirza, rafi, sauda, mirza rafi sauda, classical urdy poetry, urdu poetry

کیے ہیں جن نے دوانے کئی مَلَک یارو
دکھا کے چہرے کی اپنے ٹک اک جھلک یارو
ہوا ہے میرا بھی قاتل وہ یک بیک یارو
"پہنچ چکا ہے سرِ زخم دل تلک یارو
کوئی سیو، کوئی مرہم کرو، ہوا سو ہوا"

دیا ہے آپ سے تم نے جو دل کو اپنے کبھو
تو چاہیے کہ رہو ہاتھ اُس سے بھی تم دھو
عبث ہے یہ کہ جو باتیں کرو ہو تم رو رو
"یہ کون حال ہے احوالِ دل پہ اے آنکھو
نہ پھوٹ پھوٹ کے اتنا بہو، ہوا سو ہوا"

دلوں کے قتل کے تئیں الامان ہے سودا
جنوں کی فوج کا یارو نشان ہے سودا
کِیا جب اُن نے قلندر، ندان ہے سودا
"دیا اُسے دل و دیں اب یہ جان ہے سودا
پھر آگے دیکھیے جو ہو سو ہو، ہوا سو ہوا"

(کلیاتِ سودا، جلد اول)

متعلقہ تحاریر : اردو شاعری, تضمین, کلاسیکی اردو شاعری, مخمس, مرزا رفیع سودا

15 comments:

  1. بہت ہی خوب انتخاب ہے وارث بھائی !

    لاجواب

    ReplyDelete
  2. ۵۔ علامہ یوسف جبریل کی شاعری کے متعلق جناب اظہر جاوید صاحب کے تاثرات
    مکرمی !جناب جبریل صاحب کا غیر معمولی کلام ایک مختصر وقفہ کے لئے مجھے بھی دیکھنے کا اتفاقاً شرف حاصل ہوا ۔ اس قلیل فرصت میں اُ ن کے رشحاتِ قلم نے میرے دل و دماغ پر نہایت گہرے تاثرات چھوڑے ہیں ۔ اُ ن کے ملی اور انسانی جذبے کو جس قدر بھی قدرو منزلت کی نگاہ سے دیکھا جائے وہ اس کا جائز مستحق ہے۔ آپ کا کلام ہر چند کہ بظاہر نظم کی خوبیوں سے آراستہ ہے لیکن بباطنِ مواد کی ہیئت پر معتد بہ ترجیح ہے۔ اصل اہمیت آپ کے موضوع اور اسکے محرک جذبہ کو حاصل ہے۔ ہر چند کہ پیرایہء اظہار نے منظوم صورت اختیار کر کے اس کے حسن و تاثیر میں چند در چند اضافہ کیا ہے لیکن فی الاصل آپ کو شاعر کہنے یا سمجھنے میں اسی غلط فہمی اور غلط کاری کا احتمال ہے جس کے بارے میں علامہ اقبال مرحوم نے فرمایا تھا۔
    من اے میر امم داد از تو خواہم مرا یاراں غزلخوانے شمردند
    میری دلی خواہش اور دُ عا ہے کہ اللہ تعالی آپ کے اس پاکیزہ جذبے کو مناسب طور پر بارآور کرے۔ آمین۔
    ( اظہر جاوید مکتبہء ادب جدید چوک بل روڈ لاہور سول ایجنٹ مجلس ترقی ادب ادارہ ثقافت اسلامیہ بزم اقبال فلوسوفیکل کانگریس)
    www.oqasa.org

    ReplyDelete
  3. صریرِ خامۂ وارث ہے لاجواب بلاگ
    میں پیش کرتا ہوں اس کے لئے مبارکباد
    احمد علی برقی اعظمی

    ReplyDelete
    Replies
    1. ذرہ نوازی ہے آپ کی برقی صاحب قبلہ۔

      Delete
  4. Aaj sauda ke aik shair ki talash mein aap ka blog milla, bari khushi hui parh ke :)

    ReplyDelete
    Replies
    1. بہت شکریہ آپ کا، نوازش اس پذیرائی کے لیے۔
      والسلام

      Delete
  5. Very nice blog Shukuria aapka bhule Bisri tsaneef ko samne lane ka

    ReplyDelete
    Replies
    1. بہت شکریہ جناب، نوازش آپ کی۔

      Delete
  6. ماشاءاللہ ۔مجھے آپ کا بلاگ بہت اچھا لگا۔ اللہ کریم آپ کو علم و ادب میں اعلی مقام عطا فرمائے۔آمین

    ReplyDelete
    Replies
    1. بہت شکریہ خان صاحب، نوازش آپ کی۔

      Delete
  7. ماشاءاللہ سر آپ کا کام بہت ہی اعلیٰ ہوتا ہے اللہ کریم آپ کو سلامت رکھے آمین

    ReplyDelete
  8. جی ساتھ ہی ہے۔ ہر بند کے آخری دو مصرعے جو واوین میں دیے گئے ہیں وہ اصل غزل کے مصرعے ہیں۔

    ReplyDelete
  9. بہت ہی اعلیٰ

    اعلیٰ ترر

    ReplyDelete