Aug 10, 2012

مُسلمِ اوّل شہِ مرداں علی - اشعار از اسرارِ خودی از علامہ محمد اقبال

اکیس ۲١ رمضان المبارک حضرت علی ع کا یومِ شہادت ہے، اسی مناسبت سے علامہ اقبال کے کچھ اشعار انکی کتاب اسرارِ خودی سے۔

مُسلمِ اوّل شہِ مرداں علی
عشق را سرمایۂ ایماں علی

پہلے مسلمان علی ع ہیں، مردوں کے سردار علی ہیں۔ عشق کیلیے ایمان کا سرمایہ علی ہیں۔

از ولائے دودمانش زندہ ام
در جہاں مثلِ گہر تابندہ ام

میں انکے خاندان کی محبت سے زندہ ہوں، اور دنیا میں موتیوں کی مانند چمک رہا ہوں۔

زمزم ار جوشد ز خاکِ من، ازوست
مے اگر ریزد ز تاکِ من، ازوست

اگر میری خاک سے زمزم ابلتے ہیں تو یہ انہی علی ہی سے ہے اور اگر میری انگور کی شاخ سے مے ٹپکتی ہے تو یہ انہی علی ہی سے ہے۔


از رُخِ اُو فال پیغمبر گرفت
ملّتِ حق از شکوہش فر گرفت

انکے چہرۂ مبارک سے پیغمبر (ص) فال لیا کرتے تھے، ملّتِ حق نے انکی شان و شوکت سے عزت حاصل کی۔

Allama Iqbal's Persian/Farsi poetry with Urdu Translation, علامہ اقبال کی فارسی شاعری مع اردو ترجمہ
قوّتِ دینِ مُبیں فرمودہ اش
کائنات آئیں پذیر از دودہ اش

آپ (ص) نے علی (ع) کو روشن اور غالب دین کی قوت فرمایا، دنیا نے آپکے خاندان سے آئین اور قانون حاصل کیا۔

مُرسلِ حق کرد نامش بُو تراب
حق ید اللہ خواند در امّ الکتاب

اللہ کے سچے رسول (ص) نے آپ کو ابو تُراب کا نام (لقب) دیا، اللہ نے قرآن میں آپ کو ید اللہ (اللہ کا ہاتھ) قرار دیا۔

ہر کہ دانائے رموزِ زندگیست
سرّ اسمائے علی داند کہ چیست

ہر وہ کہ جو زندگی کے رموز جانتا ہے، جانتا ہے کہ علی کے ناموں کے اسرار کیا ہیں۔

شیرِ حق ایں خاک را تسخیر کرد
ایں گِلِ تاریک را اکسیر کرد

اللہ کے شیر نے اس خاک کو تسخیر کیا اور اس تاریک مٹی کو اکسیر کر دیا۔

مرتضیٰ کز تیغِ او حق روشن است
بوتراب از فتح اقلیمِ تن است

مرتضیٰ کہ انکی تلوار سے حق روشن اور آشکار ہوا  اور وہ بوتراب یعنی مٹی کے باپ ہیں کہ انہوں نے تن کی سلطنت کو فتح کیا۔

زیرِ پاش اینجا شکوہِ خیبر است
دستِ اُو آنجا قسیمِ کوثر است

اس جگہ یعنی اس دنیا میں خیبر کی شان و شکوت و شکوہ انکے پاؤں کے نیچے ہے اور اُس جہاں میں انکا ہاتھ آبِ کوثر تقسیم کرنے والا ہے۔

ذاتِ اُو دروازہٴ  شہرِ علوم
زیرِ فرمانش حجاز و چین و روم

انکی ذات شہر علوم کا دروازہ ہے اور انکے فرمان کے زیر تابع حجاز و چین و روم یعنی ساری دنیا ہے۔

(علامہ اقبال، اسرارِ خودی، در شرحِ اسرارِ اسمائے علی مرتضیٰ)
-----

متعلقہ تحاریر : اسرارِ خودی, اقبالیات, علامہ اقبال, فارسی شاعری

16 comments:

  1. مُسلمِ اوّل شہِ مرداں علی
    عشق را سرمایۂ ایماں علی


    سبحان اللہ۔۔۔۔!

    بہت خوب انتخاب ہے۔

    ReplyDelete
  2. لا خواب وارث صاجب۔۔۔

    ReplyDelete
  3. بہت شکریہ آپ دونوں صاحبان کا۔

    ReplyDelete
  4. بہت عمدہ
    اقبال کی شاعری پہ ایسا دقیق کام کم کم ہے

    ReplyDelete
  5. مسلم اول شہہ مردان علی
    عشق را سرمایہ ایمان علی

    ReplyDelete
  6. بہت خوبصورت کلام - سبحان اللہ

    ReplyDelete
  7. خوب است ماشاءاللہ
    مترجم وارث

    ReplyDelete
  8. ماشاء اللہ ۔ بہت خوب ۔ بہت اچھی شئیرنگ 👌

    ReplyDelete
  9. وارث صاحب کا جواب ہی نہیں ، سلامت رہیں ،

    ReplyDelete