مزید پڑھیے۔۔۔۔
Showing posts with label اردو محفل. Show all posts
Showing posts with label اردو محفل. Show all posts
Nov 6, 2008
اردو محفل لوگو اپنے بلاگ کیلیے
آج کچھ بلاگز دیکھتے ہوئے جب مختلف سائٹس کے لوگو دیکھے تو سوچا کہ "اردو محفل" کا بھی ایک لوگو ہونا چاہیئے جو کہ میرے بلاگ پر لگا ہو سو اردو محفل کا لوگو لیکر ایک چھوٹا سا ڈیزائن اپنے بلاگ کیلیے بنا ڈالا۔ پھر وضاحت کرتا ہوں کہ “اردو محفل” کا لوگو میرا بنایا ہوا نہیں ہے بلکہ اسے میں نے اردو محفل ہی سے لیا ہے بس اسے اپنے بلاگ کیلیے “بلگوایا” ہے۔
مجھے ڈیزائننگ وغیرہ کا کچھ تجربہ نہیں ہے اور نہ ہی اس کی کوئی تعلیم حاصل کی ہے سو یقیناً اس میں “پروفیشنل ٹچز” کی کمی ہوگی۔ قتیلانِ اردو محفل اور دیگر ساتھی بلاگران سے استدعا ہے کہ اگر ہو سکے تو “اردو محفل” کا کوئی اپنی پسند کا ڈیزائن کردہ لوگو اپنے اپنے بلاگ پر ضرور لگائیں۔
مزید پڑھیے۔۔۔۔
مزید پڑھیے۔۔۔۔
Jun 16, 2008
اردو محفل کو سلام
اردو محفل نہ صرف ایک خوبصورت فورم ہے بلکہ اردو کی ترقی و ترویج کیلیئے کوشاں اور مجھے فخر ہے کہ میں اردو محفل کا حصہ ہوں۔ انہی احساسات میں محو تھا کہ کل کچھ اشعار قلم بند ہو گئے جو کہ یہاں لکھتا ہوں
قطعہ
محفِلِ اردو تجھے میرا سلام
اے دِلِ اردو تجھے میرا سلام
اس جہانِ برق، دل و جاں سوز میں
تُو گِلِ اردو، تجھے میرا سلام
قطعہ
زینتِ اردو ہے تُو اور شان بھی
رونقِ اردو ہے تُو اور جان بھی
فرض کیجے نیٹ کو گر دنیا تو پھر
کعبۂ اردو ہے تُو، ایمان بھی
رباعی
کیا محفلِ اردو کی کروں میں توصیف
ثانی ہے کوئی جس کا نہ کوئی ہے حریف
دیکھے ہیں کثافت سے بھرے فورم، پر
اک نور کی محفل ہے، ہے اتنی یہ لطیف
مزید پڑھیے۔۔۔۔
قطعہ
محفِلِ اردو تجھے میرا سلام
اے دِلِ اردو تجھے میرا سلام
اس جہانِ برق، دل و جاں سوز میں
تُو گِلِ اردو، تجھے میرا سلام
قطعہ
زینتِ اردو ہے تُو اور شان بھی
رونقِ اردو ہے تُو اور جان بھی
فرض کیجے نیٹ کو گر دنیا تو پھر
کعبۂ اردو ہے تُو، ایمان بھی
رباعی
کیا محفلِ اردو کی کروں میں توصیف
ثانی ہے کوئی جس کا نہ کوئی ہے حریف
دیکھے ہیں کثافت سے بھرے فورم، پر
اک نور کی محفل ہے، ہے اتنی یہ لطیف
مزید پڑھیے۔۔۔۔
Labels:
اردو محفل,
رباعی,
قطعہ,
محمد وارث,
میری شاعری
Subscribe to:
Posts (Atom)