Sep 6, 2011

علامہ اقبال کی ایک فارسی غزل - ز سلطاں کُنَم آرزوے نگاہے

زبورِ عجم میں سے علامہ اقبال کی درج ذیل غزل ایک خوبصورت غزل ہے۔ اس غزل میں ترنم ہے، شعریت ہے، اوجِ خیال ہے اور علامہ کا وہ روایتی اسلوب ہے جو اول و آخر صرف انہی سے منسوب ہے۔ اسی اسلوب کی وجہ سے ایران میں علامہ ہندوستان کے سب سے اہم فارسی شاعر سمجھے جاتے ہیں۔

ز سلطاں کُنَم آرزوے نگاہے
مسَلمانم از گِل نہ سازَم الٰہے


میں تو (حقیقی) سلطان ہی سے نگاہ کی آرزو رکھتا ہوں کہ میں مسلمان ہوں مٹی سے معبود نہیں بناتا۔

Persian poetry, Persian Poetry with Urdu translation, Farsi poetry, Farsi poetry with urdu translation, Allama Iqbal, علامہ اقبال
علامہ محمد اقبال
Allama Iqbal
دلِ بے نیازے کہ در سینہ دارَم
گدا را دھَد شیوۂ پادشاہے


وہ بے نیاز دل جو میں اپنے سینے میں رکھتا ہوں، گدا کو بھی بادشاہ کا انداز عطا کر دیتا ہے۔

ز گردوں فتَد آنچہ بر لالۂ من
فرَوریزَم او را بہ برگِ گیاہے


آسمان سے جو کچھ بھی میرے پھول (دل) پر نازل ہوتا ہے میں اسے گھاس کے پتوں پر گرا دیتا ہوں (عام کر دیتا ہوں)۔

چو پرویں فرَو ناید اندیشۂ من
بَدریوزۂ پر توِ مہر و ماہے


میرا فکر ستاروں کی طرح نیچے نہیں آتا کہ چاند اور سورج سے روشنی کی بھیک مانگے۔

اگر آفتابے سُوئے من خرَامَد
بشوخی بگردانَم او را ز راہے


اگر سورج میری طرف آتا ہے (مجھے روشنی کی بھیک دینے) تو میں شوخی سے اسے راستہ میں ہی سے واپس کر دیتا ہوں۔

بہ آں آب و تابے کہ فطرت بہ بَخشَد
درَخشَم چو برقے بہ ابرِ سیاہے


اس آب و تاب سے جو مجھے فطرت نے بخشی ہے، میں سیاہ بادلوں پر بجلی کی طرح چمکتا ہوں۔

رہ و رسمِ فرمانروایاں شَناسَم
خراں بر سرِ بام و یوسف بچاہے


میں حکمرانوں (صاحبِ اختیار) کے راہ و رسم کو پہچانتا ہوں کہ (ان کی کج فہمی سے) گدھے چھت (سر) پر ہیں اور یوسف کنویں میں۔
--------

بحر - بحر متقارب مثمن سالم
افاعیل - فَعُولُن فَعُولُن فَعُولُن فَعُولُن

اشاری نظام - 221 221 221 221

تقطیع -

ز سلطاں کُنَم آرزوے نگاہے
مسَلمانم از گِل نہ سازَم الٰہے

ز سُل طا - فعولن - 221
کُ نَم آ - فعولن - 221
ر زو اے - فعولن - 221
نِ گا ہے - فعولن - 221

مُ سل ما - فعولن - 221
نَ مز گِل - فعولن - 221 (الفِ وصل استعمال ہوا ہے)
نَ سا زم - فعولن - 221
اِ لا ہے - فعولن - 221

-----

متعلقہ تحاریر : اقبالیات, بحر متقارب, بحر متقارب مثمن سالم, تقطیع, زبور عجم, علامہ اقبال, فارسی شاعری

4 comments:

  1. جزاک اللہ

    محمد وارث صاحب . .. . مجھے میرے بلاگ میں اردو ایڈیٹر انسٹال کرنا ہے . .کیآ آپ اس سلسلہ میں میری کچھ مدد کر سکتے ہیں

    اللہ آپ کو جزائے خیر عطا کرے . آمین

    noor_03@rediffmail.com,
    hodekarnoor@gmail.com

    ReplyDelete
  2. بلاگ پر خوش آمدید جناب نور محمد صاحب۔ اردو ایڈیٹر کے متعلق میں نے آپ کو ای میل کر دی ہے، امید ہے تشریف لاتے رہیں گے۔

    ReplyDelete
  3. پہلی بار تقطیع کی جسارت کی ہے اصلاح فرمائیں
    دلے بے
    نیازے
    ک در سی
    ن دا رم
    گدا را
    دہد شے
    و اے پا
    دشا ہے
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    ز گر دو
    فتد آ
    چ بر لا
    ل اے من
    فرو رے
    زمو را
    ب بر گے
    گیا ہے
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    چ پر وی
    فرو نا
    یدن دے
    ش اے من
    بدر یو
    ز اے پر
    توے مہ
    ر ما ہے
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    اگر آ
    فتا بے
    سُ اے من
    خرا مد
    بشو خی
    بگر دا
    نمو را
    زرا ہے
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    بآ آ
    بُ تا بے
    ک فطرت
    ب بخشد
    درخشم
    چ بر قے
    ب ابرے
    سیا ہے
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    رہو رس
    م فر ما
    روا یا
    شنا سم
    خرا بر
    سرے با
    م یو سف
    بچا ہے
    سعید

    ReplyDelete
  4. بہت خوب سعید صاحب، آپ نے بالکل درست تقطیع کی ہے، مجھے بہت خوشی ہوئی یہ دیکھ کر کیونکہ تقطیع کے حوالے سے یہ ایک مشکل غزل تھی، کافی جگہ الف کا وصال ہوا ہے لیکن آپ نے کمال مہارت سے صحیح تقطیع کی ہے۔ امید ہے یہ مشق جاری رکھیں گے۔

    ReplyDelete