ہرچند کہ ساغر کی طرَح جوش میں رہیے
ساقی سے ملے آنکھ تو پھر ہوش میں رہیے
کچھ اس کے تصوّر میں وہ راحت ہے کہ برسوں
بیٹھے یونہی اس وادیٔ گُل پوش میں رہیے
اک سادہ تبسّم میں وہ جادو ہے کہ پہروں
ڈوبے ہوئے اک نغمۂ خاموش میں رہیے
ہوتی ہے یہاں قدر کسے دیدہ وری کی
آنکھوں کی طرح اپنے ہی آغوش میں رہیے
ٹھہرائی ہے اب حالِ غمِ دل نے یہ صورت
مستی کی طرح دیدۂ مے نوش میں رہیے
ڈاکٹر شان الحق حقّی, Shan-ul-Haq Haqqi |
کانٹے کی طرح پائے طلب کوش میں رہیے
آسودہ دلی راس نہیں عرضِ سُخن کو
ہے شرط کہ دریا کی طرح جوش میں رہیے
ہستی میں وہ حالت ہے دل و جاں کی کہ جیسے
جا کر کسی مینارۂ خاموش میں رہیے
کیوں دیکھیے خونابہ فشانی کو کسی کی
آرائشِ رخسار و لب و گوش میں رہیے
یا ربط خدایانِ جفا کیش سے رکھیے
یا حلقۂ یارانِ وفا کوش میں رہیے
حقّی وہی اب پھر غمِ ایّام کا دکھڑا
یہ محفلِ رنداں ہے ذرا ہوش میں رہیے
ڈاکٹر شان الحق حقّی
--------
بحر - بحرِ ہزج مثمن اخرب مکفوف محذوف
افاعیل: مَفعُولُ مَفَاعیلُ مَفَاعیلُ فَعُولُن
(آخری رکن فعولن کی جگہ مسبغ رکن فعولان بھی آ سکتا ہے)
اشاری نظام - 122 1221 1221 221
(آخری رکن 221 کی جگہ 1221 بھی آ سکتا ہے)
تقطیع -
ہرچند کہ ساغر کی طرَح جوش میں رہیے
ساقی سے ملے آنکھ تو پھر ہوش میں رہیے
ہر چند - مفعول - 122
کہ ساغر کِ - مفاعیل - 1221
طرَح جوش - مفاعیل - 1221
مِ رہیے - فعولن - 221
ساقی سِ - مفعول - 122
ملے آک - مفاعیل - 1221
تُ پر ہوش - مفاعیل - 1221
مِ رہیے - فعولن - 221
------
متعلقہ تحاریر : اردو شاعری,
اردو غزل,
بحر ہزج,
بحر ہزج مثمن اخرب مکفوف محذوف,
تقطیع,
شان الحق حقّی
بہت عمدہ جی بہت عمدہ
ReplyDeleteاسلام علیکم ، حضرت جب سے آپ کے بلوگ تک رسائی ہوئی کبھی ایسا نا ہوا کہ ہم آن لائن ہوئے اور آپ کے بلاگ پر ھاضری نا ہوئی ہو۔ گویا ضعیف الاعتقاد لوگوں کی طرح ہم بھی آپ کے بلوگ کے مجاور بن گئے.(;
ReplyDeleteجی ! آپ نے صحیح پہچانا ہم وہی سیف قاضی ہے جن کا میل پڑھ کر آپ کے خون میں سیروں اضافہ ہوا تھا۔
آپ کے میل کی رہنمائی میرے کام آئی اور مینے اپنے بلوگ کو نا صرف نستعلیق رسم الخط سے مزین کیا بلکہ بہت ساری ٹیمپلیٹس کی اردو منتقلی کا بیڑہ بھی اٹھا رکھا ہے۔
ماشاءاللہ آپ بڑی عمدگی سے اردو ادب کی خدمت انجام دے رہے ہو۔ اللہ اس میں مزید برکت عطا فرمائیں۔ آمین
دعا گو
ڈاکٹر سیف قاضی
www.nuqoosh.blogspot.com
نوازش ڈاکٹر سیف قاضی صاحب، سیروں خون تو قبلہ میرا پھر بڑھ گیا۔
Deleteآپ کا بلاگ دیکھ کر بہت خوشی ہوئی، ماشاءاللہ بہت اچھا کام کر رہے ہیں آپ۔
آپ کے کلماتِ خیر کیلیے ممنون ہوں۔
والسلام
شکریہ علی صاحب
ReplyDelete