ایک تازہ غزل دوستوں کے نام
تازہ ہوا کا جھونکا بنایا گیا مجھے
دنیائے بے نمو میں پھرایا گیا مجھے
میں آنکھ سے گرا تو زمیں کے صدف میں تھا
بہرِ جمالِ عرش اُٹھایا گیا مجھے
سازش میں کون کون تھا، مجھ کو نہیں ہے علم
مُصحَف میں اک ہی نام بتایا گیا مجھے
بخشی گئی بہشت مجھے کس حساب میں؟
دوزخ میں کس بنا پہ جلایا گیا مجھے؟
چیخا کبھی جو دہر کے ظلم و ستم پہ میں
قسمت کی لوری دے کے سُلایا گیا مجھے
بیدادِ دہر نے جو کیا سنگ دل ہمیں
تو کربلا دکھا کے رُلایا گیا مجھے
تسخیرِ کائنات کا تھا مرحلہ اسد
یوں ہی نہیں یہ علم سکھایا گیا مجھے
متعلقہ تحاریر : محمد وارث,
میری شاعری
چیخا کبھی جو دہر کے ظلم و ستم پہ میں
ReplyDeleteقسمت کی لوری دے کے سُلایا گیا مجھے
بیدادِ دہر نے جو کیا سنگ دل ہمیں
تو کربلا دکھا کے رُلایا گیا مجھے
واہ واہ کیا کہنے جناب
میں آنکھ سے گرا تو زمیں کے صدف میں تھا
ReplyDeleteبہرِ جمالِ عرش اُٹھایا گیا مجھے
بخشی گئی بہشت مجھے کس حساب میں؟
دوزخ میں کس بنا پہ جلایا گیا مجھے؟
تسخیرِ کائنات کا تھا مرحلہ اسد
یوں ہی نہیں یہ علم سکھایا گیا مجھے
سبحان اللہ وارث بھائی! کیا عمدہ غزل ہے۔ واہ واہ، بہت خوب!
دل خوش ہوگیا۔ نذرانہٗ تحسین پیشِ خدمت ہے جناب! قبول کیجے۔
چیخا کبھی جو دہر کے ظلم و ستم پہ میں
ReplyDeleteقسمت کی لوری دے کے سُلایا گیا مجھے
بیدادِ دہر نے جو کیا سنگ دل ہمیں
تو کربلا دکھا کے رُلایا گیا مجھے
واہ سبحان اللہ۔ عمدہ غزل کیلیے بیحد شکریہ۔
بہت دنوں کے بعد ایک اچھی غزل پڑھنے کو ملی -- سl جبرو قدر، مذہب کی افیون، قسمت مین جو لیکھا--حاصلَِ غزل قسمت کی لوری-دماغ کو جہنجوڈ دینے والی غزل--عابد
ReplyDeleteبہت اچھی غزل ہے اور مضمون بھی خوب باندھا ہے۔ اس شعر کا مطلب تو بتا دیں۔
ReplyDeleteسازش میں کون کون تھا، مجھ کو نہیں ہے علم
مُصحَف میں اک ہی نام بتایا گیا مجھے
اور یہ بھی بتا دیں کہ جس غزل میں ایک ہی مضمون باندھا گیا ہو اسے کیا کہتے ہیں۔
بہت شکریہ آپ سب احباب کا نوازش۔
ReplyDeleteراشد صاحب، بہت شکریہ حضور۔
نوازش احمد بھائی۔
بہت شکریہ سعد۔
نوازش عابد صاحب، بہت خوشی ہوئی آپ کو یہاں اور تبصرہ دیکھ کر۔
شکریہ افضل صاحب، ایسی غزل کو ‘غزلِ مسلسل‘ کہتے ہیں، اور شعر کا آسان مطلب تو یہی ہے کہ شیطان کے ساتھ بھی ضرور کوئی شامل تھا :) یہ خیال نیا نہیں ہے، علامہ کا ایک خوبصورت شعر ہے
اسے صبح ازل انکار کی جرأت ہوئی کیوں کر
مجھے معلوم کیا ، وہ راز داں تیرا ہے یا میرا؟
بہت اعلیٰ حضور سیالکوٹ کا نام روشن کرنے کی ٹھان لی آپ نے ۔
ReplyDeleteبہت اعلی
ReplyDeleteبہت شکریہ کامی صاحب اور جعفر صاحب، نوازش۔
ReplyDeleteبہت خوب وارث جی کیا بات ہے
ReplyDeleteبخشی گئی بہشت مجھے کس حساب میں؟
دوزخ میں کس بنا پہ جلایا گیا مجھے؟
چیخا کبھی جو دہر کے ظلم و ستم پہ میں
قسمت کی لوری دے کے سُلایا گیا مجھے
بہت شکریہ تانیہ رحمان صاحبہ، نوازش آپ کی۔
ReplyDeleteسلام علیکم
ReplyDeleteمیں آنکھ سے گرا تو زمیں کے صدف میں تھا
بہرِ جمالِ عرش اُٹھایا گیا مجھے
بہت خوب جناب، سبحان اللہ
بہت شکریہ نقوی صاحب، نوازش آپ کی۔
ReplyDelete