دل اسبابِ طرَب گم کردہ، در بندِ غمِ ناں شُد
زراعت گاہِ دہقاں می شَوَد چوں باغ ویراں شُد
(غالب دہلوی)
(میرے) دل نے خوشی و مسرت کے سامان گم کر دیئے (کھو دیئے) اور روٹی کے غم میں مبتلا ہو گیا، (جسطرح کہ) جب کوئی باغ ویران ہو جاتا ہے تو وہ کسان کی زراعت گاہ (کھیت) بن جاتا ہے۔
--------
در کوئے نیک نامی ما را گذر ندادَند
گر تو نمی پسندی تغییر کن قضا را
(حافظ شیرازی)
--------
بحرفِ ناملائم زحمتِ دل ہا مشو بیدل
کہ ہر جا جنسِ سنگی ہست، باشد دشمنِ مینا
(عبدالقادر بیدل)
بیدل، تلخ الفاظ (ناروا گفتگو) سے دلوں کو تکلیف مت دے، کہ جہاں کہیں بھی کوئی پتھر ہوتا ہے وہ شیشے کا دشمن ہی ہوتا ہے۔
--------
ہر دو عالم قیمتِ خود گفتہ ای
نرخ بالا کن کہ ارزانی ہنوز
(امیر خسرو)
تُو نے اپنی قیمت دونوں جہان بتائی ہے، نرخ زیادہ کرو کہ ابھی بھی یہ کم ہے۔
--------
غلامی
آدم از بے بصری بندگیٔ آدم کرد
گوہرے داشت ولے نذرِ قباد و جَم کرد
یعنی از خوئے غلامی ز سگاں خوار تر است
من ندیدم کہ سگے پیشِ سگے سر خم کرد
(اقبال، پیامِ مشرق)
آدمی اپنی بے بصری (اپنی حقیقت سے بے خبری) کی بنا پر آدمی کی غلامی کرتا ہے، وہ (آزادی و حریت) کا گوہر تو رکھتا ہے لیکن اسے قباد و جمشید (بادشاہوں) کی نذر کر دیتا ہے۔
یعنی اس غلامی کی عادت میں وہ کتوں سے بھی زیادہ خوار ہو جاتا ہے، (کیونکہ) میں نے نہیں دیکھا کہ (کبھی) کسی کتے نے دوسرے کتے کے سامنے سر خم کیا ہو۔
--------
غنی روزِ سیاہِ پیرِ کنعاں را تماشا کن
کہ نورِ دیدہ اش روشن کُنَد چشمِ زلیخا را
(غنی کاشمیری)
غنی، پیرِ کنعاں ( یعقوب ع) کے نصیبوں کی سیاہی تو ذرا دیکھ کہ انکی آنکھوں کے نور (یوسف ع) نے روشن کیا تو زلیخا کی آنکھوں کو۔
--------
مرا دو چشمِ تو انداخت در بلائے سیاه
وگرنہ من کہ و مستی و عاشقی ز کجا
(عبید زاکانی)
مجھے تو تیری دو آنکھوں نے سیاہ بلا میں مبتلا کر دیا ہے، وگرنہ میں کیا (کہاں) اور مستی اور عاشقی کہاں۔
--------
من عاشقم، گواہِ من ایں قلبِ چاک چاک
در دستِ من جز ایں سندِ پارہ پارہ نیست
(محمد رضا عشقی)
میں عاشق ہوں اور میرا گواہ یہ دلِ چاک چاک ہے، میرے ہاتھ میں (میرے پاس) اس پارہ پارہ سند کے سوا اور کچھ نہیں۔
--------
گرفتم آں کہ بہشتم دہند بے طاعت
قبول کردن و رفتن نہ شرط انصاف است
(عرفی شیرازی)
میں نے مان لیا کہ مجھے بہشت بغیر عمل کے ہی مل جائے گی لیکن اسے قبول کرنا اور اس میں داخل ہونا انصاف کے خلاف ہے۔
--------
متعلقہ تحاریر : فارسی شاعری
حضور جتنی شاعرانہ فارسی مجھے بحیثیت ایک فارسی کے ادنیٰ سے طالب علم ، آپ کے بلاگ سے سیکھنے کو ملی، شاید ہی کوئی دوسرا بلاگ مجھے ملا ہو اردو زبان میں جو اس معیار کا کام کررہا ہو۔ آپ خوش رہے اور یہ کام جاری رکھے۔
ReplyDeleteبہت شکریہ کمیل احمد صاحب، نوازش آپ کی محترم۔
ReplyDeletesalam, aap ka blog acha laga. farsi tulaba ke liye agar ash'ar ka FONT bara kar dein... saath hee FONT SIZE black oor BACK GROUND COLOUR white kar dia jaye to behtar parha oor samjha ja sakey ga.
ReplyDeleteKashif.
بہت شکریہ کاشف صاحب، آپ کے مشورے پر عمل کرنے کی کوشش کرونگا اور بلاگ پر خوش آمدید۔
ReplyDeleteجناب وارث صاحب سلام قبول فرمائیں
ReplyDeleteحضرت اگر فارسی کلام میں قرة العین طاہرہ اور مولانا غنیمت کُنجاہی کا کلام بھی اپ لوڈ فرما دیں تو بہت مہربانی ہو گی
جی ملک حبیب اللہ صاحب، انشاءاللہ ضرور کوشش کرونگا۔
Deleteوالسلام
سلام حضرت کیسے مِزاجِ گرامی ہیں آپ کے
ReplyDeleteجناب اگر ہلالی کی اِس غزل کو اپنے بلاگ پر جگہ عطا فرمائیں تو نوازش ہو گی کیا ہی خوبصورت غزل ہے امید ہے آپ کو بھی پسند آئیگی،غزل کچھ یوں ہے
عاشقان هرچند مشتاق جمال دلبرند
دلبران بر عاشقان از عاشقان عاشقترند
عشق مینازد به حسن حسن مینازد به عشق
آری، آری، این دو معنی عاشق یکدیگرند
در گلستان گر به پای بلبلان خاری خلد
نو عروسان چمن، صد جامه بر تن میدرند
جان شیرین با لبت آمیخت، گویا، در ازل
گوهر جان من و لعل تو از یک گوهرند
ای رقیب از منع ما بگذر که جانبازان عشق
از سر جان بگذرند، اما ز جانان نگذرند
مردم و رحمی ندیدم زین بتان سنگدل
من نمیدانم مسلمانند یا خود کافرند؟
با تن لاغر هلالی از غم خوبان منال
تن اگر بگداخت باکی نیست جان میپرورند
ہلالی جغتائی
شکریہ اس کرم نوازی کیلیے ملک صاحب۔ اگر ترجمہ بھی مرحمت فرما دیتے تو آپ کے نام ہی سے یہ پوسٹ لگا دیتا۔
Deleteوالسلام