Feb 12, 2009

انداز بدلے گئے

السلام علیکم اور خوش آمدید محترم قارئین، اس خاکسار کے بلاگ پر تشریف لانے کیلیے بہت شکریہ آپ کا، نوازش۔
یہ بلاگ پہلے ایک اور ایڈریس پر تھا لیکن نستعلیق کی محبت مجھے یہاں کھینچ لائی ہے، اور اب احباب میرا بلاگ نستعلیق فونٹ میں دیکھ سکتے ہیں۔
مجھے امید ہے کہ آپ اپنی قیمتی آراء سے اس خاکسار کو نوازیں گے کہ یہ بلاگ اور اسکی تزئین و آرائش آپ کو کیسی لگی، بہت شکریہ۔

متعلقہ تحاریر :

8 comments:

  1. بہت خوبصورت بلاگ ہے وارث صاحب۔ آپ تو بلاگ بنانے میں ماہر ہوگئے ہیں۔ لیکن اردو ٹھیک نہیں لکھی جا رہی حضرت

    ReplyDelete
  2. بہت شکریہ فرخ صاحب، ماہر کیا ہونا ہے بھائی یہ تو نبیل صاحب کا ترجمہ شدہ تھیم اٹھایا ہے۔ اردو میں واقعی مسئلہ ہے کہ اردو ایڈیٹر انسٹال نہیں ہے، لیکن 'پری ویو' میں صحیح دکھا دیتا ہے۔
    اور نوازش بلاگ پر تشریف لانے کیلیے!

    ReplyDelete
  3. نءے بلاگ کی مبارکباد جناب
    تھیم اچھا لگایا ہے آپ نے

    ReplyDelete
  4. نستعلیقی بلاگ مبارک ہو حضور!
    اب ذرا اس راز سے پردہ اٹھائیے کہ ورڈ پریس بلاگ کو بلاگ اسپاٹ پر کس طرح "درآمد" کیا؟ :)

    ReplyDelete
  5. اسلام علیکم وارث

    جنا ب یہ بات تو میں نے بھی پتا کرنی ہے کے ورڈ پریس بلاگ کو بلاگ اسپاٹ پر کس طرح "درآمد" کیا؟ کوئی ہمیں بھی بتائے

    اکرام

    ReplyDelete
  6. شکریہ ڈفر بھائی، ابو شامل فہد صاحب اور اکرم صاحب۔
    رہا سوال ورڈ پریس سے بلاگ سپاٹ پر درآمد کرنے کا تو یہ ایک ایسا راز ہے جس کی تلاش میں، میں بھی سرگرداں ہوں۔ دراصل اس سلسلے میں کافی محنت کرنی پڑی مجھے کہ ایک ایک پوسٹ کو کاپی کر کے ادھر لگایا ہے۔

    ReplyDelete
  7. السلام علیکم
    بلاگ سپاٹ پر منتقلی بہت مبارک ہو وارث۔ نیا تھیم بھی بہت اچھا لگ رہا ہے ماشاءاللہ۔ خصوصا ہیڈر کا انتخاب لاجواب ہے۔ :)

    ReplyDelete
  8. بہت شکریہ فرحت، نوازش اور نئے بلاگ پر خوش آمدید۔

    ReplyDelete