Dec 13, 2011

متفرق فارسی اشعار - ۳

شبِ تاریک و بیمِ موج و گردابے چنیں ہائل
کُجا دانند حالِ ما سبکسارانِ ساحل ہا

(حافظ شیرازی)

اندھیری رات ہے، اور موج کا خوف ہے اور ایسا خوفناک بھنور ہے۔ ساحلوں کے بے فکرے اور انکی سیر کرنے والے، ہمارا حال کیسے جان سکتے ہیں؟

Persian poetry, Persian Poetry with Urdu translation, Farsi poetry, Farsi poetry with urdu translation,
--------
بستہ ام چشمِ امید از الفتِ اہلِ جہاں
کردہ ام پیدا چو گوھر در دلِ دریا کراں

(عبدالقادر بیدل)

میں نے دنیا والوں کی محبت کی طرف سے اپنی چشمِ امید بند کر لی ہے اور گوھر کی طرح سمندر کے دل میں اپنا ایک (الگ تھلگ) گوشہ بنا لیا ہے۔
--------

بہیچ گونہ دریں گلستاں قرارے نیست
تو گر بہار شدی، ما خزاں شدیم، چہ شُد؟

(اقبال)

اس گلستان (کائنات) میں کسی بھی چیز کو قرار نہیں ہے، (آج) تو اگر بہار ہے اور ہم خزاں ہیں تو پھر کیا ہوا؟
--------

سلطنت سہل است، خُود را آشنائے فقر کُن
قطرہ تا دریا تَوانَد شُد، چرا گوھر شَوَد

(شہزادہ دارا شکوہ قادری)

حکومت کرنا تو آسان ہے، اپنے آپ کو فقر کا شناسا کر، (کہ) قطرہ جب تک دریا میں نہ جائے گا، گوھر کیسے بنے گا؟
--------

خلق می گوید کہ خسرو بُت پرستی می کُند
آرے آرے می کنم، با خلق ما را کار نیست

(امیر خسرو)

لوگ کہتے ہیں کہ خسرو بت پرستی کرتا ہے، ہاں ہاں کرتا ہوں مجھے لوگوں سے کوئی کام نہیں ہے۔
--------

تو اے پروانہ، ایں گرمی ز شمعِ محفلے داری
چو من در آتشِ خود سوز اگر سوزِ دلے داری

(فیضی)

اے پروانے تُو نے یہ گرمی محفل کی شمع سے حاصل کی ہے، میری طرح اپنی ہی آگ میں جل (کر دیکھ) اگر دل کا سوز رکھتا ہے۔
--------

وہم خاکے ریخت در چشمم بیاباں دیدمش
قطرہ بگداخت، بحرِ بیکراں نامیدمش

(غالب دہلوی)

وہم نے میری آنکھوں میں خاک ڈال دی اور وہ خاک مجھے بیاباں بن کر نظر آئی۔ ایک قطرہ تھا جو پگھل کر رہ گیا میں نے اسے بحرِ بیکراں کا نام دیا۔
--------

من نگویم کہ مرا از قفَس آزاد کُنید
قفسم بردہ بہ باغی و دلم شاد کنید

(ملک الشعراء بہار)

میں نہیں کہتا کہ مجھے قفس سے آزاد کر دو، (بلکہ) میرا پنجرہ کسی باغ میں لے جاؤ اور میرا دل شاد کر دو۔
--------

قبولِ خاطرِ معشوق شرطِ دیدار است
بحکمِ شوق تماشا مکن کہ بے ادبی است

(عرفی شیرازی)

دوست جس حد تک پسند کرے اسی حد تک نظارہ کرنا چاہیئے، اپنے شوق کے موافق نہ دیکھ کہ یہ بے ادبی ہے۔
--------

گر از بسیطِ زمیں عقل منعدم گردد
بخود گماں نبرد ہیچ کس کہ نادانم

(سعدی شیرازی)

اگر روئے زمین سے عقل معدوم بھی ہو جائے تو پھر بھی کوئی شخص اپنے بارے میں یہ خیال نہیں کرے گا کہ میں نادان ہوں۔
--------

متعلقہ تحاریر : فارسی شاعری

4 comments:

  1. اب کبھی کبھار فارسی پڑھنے کو ملتی ہے تو لڑکپن کی ياد دلاتی ہے

    ReplyDelete
  2. جناب وارث صاحب سرمد شہید کی رُباعیات میں 1 اور رُباعی کا
    اِضافہ اگر فرما لیں تو مہربانی ہو گی،میری ناقص معلومات کے مطابق سرمد نے یہ رُباعی اورنگزیب کے دربار میں پڑھی جِسے سُن کر دربار میں سکتہ چھا گیا،یہ رُباعی سرمد نے بادشاہ کے اُس سوال کے جواب میں پڑھی جِس میں بادشاہ نے اُس
    کے برہنہ رہنے پہ اعتراض کیا تھا رُباعی کچھ یوں تھی

    آں کس کہ تُرا عِزِ جہاں بانی داد
    ما را ہمہ اسبابِ پریشانی داد
    پوشاند لِباس ہر کہ را عیبِ دی
    بے عیباں را لِباسِ عُریانی داد

    اگر کوئی الفاظ یا گرائمر کی غلطی ہوئی ہو تو معذرت خواہ ہوں

    ReplyDelete
    Replies
    1. شکریہ ملک حبیب اللہ صاحب۔ یہ رباعی سرمد کی رباعیات میں اسی بلاگ پر موجود ہے لیکن سیاق و سباق کے بغیر تھی نوازش آپ کی ان معلومات کے لیے اور شکریہ آپ کا، توجہ کے لیے۔

      Delete