Nov 1, 2008

رباعیاتِ حافظ شیرازی مع اردو ترجمہ

حافظ شیرازی کا نام کسی تعارف کا محتاج نہیں، ایران اور برصغیر پاک و ہند کی شاعری پر جتنے اثرات حافظ نے چھوڑے ہیں شاید ہی کسی اور شاعر نے چھوڑے ہوں اور جتنے شاعر حافظ سے متاثر ہوئے ہیں شاید ہی کسی اور سے ہوئے ہوں۔ اور صدیاں گزرنے کے باوجود وہ آج بھی ایران میں مقبول ترین شاعر ہیں۔
یوں تو حافظ شیرازی اپنی غزلیات کے لیے زیادہ مشہور ہیں لیکن انکی رباعیات بھی پڑھنے سے تعلق رکھتی ہیں انہی میں سے چند رباعیاں:
(1)
ہر روز دِلَم بَزیرِ بارے دِگرست
دَر دیدۂ من ز ہجر خارے دگرست
مَن جہد ہَمی کُنَم، قضا می گویَد
بیروں ز کفایتِ تو کارے دِگرست
ہر روز میرا دل ایک نئے بوجھ کے تلے ہے، (ہر روز) میری آنکھ میں ہجر کا ایک نیا کانٹا ہے۔ میں جد و جہد کرتا ہوں اور تقدیر کہتی ہے، تیرے بس سے باہر ایک اور کام ہے۔
(2)
با مَردَمِ نیک بَد نَمی بایَد بُود
در بادیہ دیو و دَد نَمی بایَد بُود
مَفتُونِ معاشِ خود نَمی بایَد بُود
مغرور بَعقلِ خود نَمی بایَد بُود
نیک لوگوں کے ساتھ برا نہیں بننا چاہیئے، جنگل میں شیطان اور درندہ نہیں بننا چاہیئے، اپنی روزی کا دیوانہ نہیں بننا چاہیئے، (اور) اپنی عقل پر مغرور نہیں بننا چاہیئے۔
(3)
گُفتی کہ بہ مہ نَظَر کُن و انگار مَنَم
روئے تو ام آرزوست، مہ را چہ کُنَم
مہ چُوں تو کُجا بُود کہ اندر ماھے
یک شب چو رُخَت باشد و باقی چو تَنَم
تو نے کہا کہ چاند کو دیکھ لوں اور سمجھ لے کہ میں ہوں۔ (لیکن) مجھے تو تمھارے چہرے کی آرزو ہے میں چاند کو کیا کروں۔ چاند تجھ جیسا کہاں ہو سکتا ہے کہ وہ تو ایک مہینے میں، (صرف) ایک رات (چودھویں کی) تمھارے چہرے کی طرح ہوتا ہے اور باقی راتوں میرے جسم کی طرح (نحیف و نزار و لاغر)۔
(4)
اوّل بہ وفا جامِ وصالَم دَر داد
چُوں مست شُدَم دامِ جفا را سَر داد
با آبِ دو دیدہ و پُر از آتشِ دل
خاکِ رہِ اُو شُدَم بہ بادَم دَر داد
پہلے تو وفا سے مجھے وصال کا جام دیا، جب میں مست ہو گیا تو جفا کا جال ڈال دیا، Persian poetry, Persian Poetry with Urdu translation, Farsi poetry, Farsi poetry with urdu translation, Mazar Hafiz Sheerazi, مزار حافظ شیرازیدو روتی ہوئی آنکھوں اور آگ بھرے دل کے ساتھ، جب میں اس کی راہ کی خاک بنا تو مجھے ہوا میں اڑا دیا۔

متعلقہ تحاریر : حافظ شیرازی, رباعی, فارسی شاعری

5 comments:

  1. آج میں رومی کی شاعری کا اردو ترجمہ تلاش کرتا ہوں یہاں آ پہنچا۔ جزاک اللہ وارث صاحب۔ آپ کے طفیل ہم کو کیا کیا پڑھنے کو مل جاتا ہے۔

    ReplyDelete
  2. بہت شکریہ محترم۔ اگر آپ فیس بُک استعمال کرتے ہیں تو میرے اس پیج پر ہزاروں فارسی اشعار مع اردو ترجمہ موجود ہیں۔
    https://www.facebook.com/naqsh5/
    والسلام

    ReplyDelete
    Replies
    1. السلام علیکم جناب ایک شعر ہیں یا صاحب جمال يا سعیدی بشر یہ کس کی لکھی ہوئی ہے

      Delete
  3. پاک کن چہرہ خافظ بسر زلف ز اشک
    ورنہ این سیل دمادم ببرد بنیادم
    Is ka urdu mein tarjama kro

    ReplyDelete
  4. شنو حافظ بتو گویم کہ گل تازہ نمی ماند؛
    اگر ماند شبے ماند شبے دگر نمی ماند

    ReplyDelete