حسین ابنِ علی کو امام جانتا ہوں
انہی کے در کو سمجھتا ہوں محورِ مقصود
انہی کے گھر کو میں دارالسّلام جانتا ہوں
میں ان کی راہ کا ہوں ایک ذرۂ ناچیز
کہوں یہ کیسے کہ ان کا مقام جانتا ہوں
مجھے امام نے سمجھائے ہیں نکاتِ حیات
سوادِ کفر میں جینا حرام جانتا ہوں
نگاہ کیوں ہے مری ظاہری وسائل پر
جو خود کو آلِ نبی کا غلام جانتا ہوں
Hafeez Taib, حفیظ تائب |
میں جان و مال کو پھر کیوں عزیز رکھتا ہوں
جو خود کو پیروِ خیر الانام جانتا ہوں
شکارِ مصلحت و یاس کیوں ہو پھر تائب
جو اس کٹے ہوئے سر کا پیام جانتا ہوں
---
قافیہ - آم یعنی ساکن الف میم اور الف سے پہلے زبر کی آواز جیسے تمام میں مام، سلام میں لام، مقام میں قام، حرام میں رام وغیرہ۔
ردیف - جانتا ہوں
بحر - بحرِ مجتث مثمن مخبون محذوف مقطوع
افاعیل: مَفاعِلُن فَعِلاتُن مَفاعِلُن فَعلُن
آخری رکن فعلن کی جگہ فعلان، فَعِلُن اور فَعِلان بھی آ سکتے ہیں۔
علامتی نظام - 2121 / 2211 / 2121 / 22
ہندسوں کو اردو کی طرز پر یعنی دائیں سے بائیں پڑھیے یعنی 2121 پہلے ہے اور اس میں بھی 1 پہلے ہے۔
(آخری رکن میں 22 کی جگہ 122، 211 اور 1211 بھی آ سکتے ہیں)
تقطیع -
رموزِ عشق و محبت تمام جانتا ہوں
حسین ابنِ علی کو امام جانتا ہوں
حسین ابنِ علی کو امام جانتا ہوں
رموز عش - مفاعلن - 2121
ق محبت - فعلاتن - 2211
تمام جا - مفاعلن - 2121
ن تَ ہو - فَعِلن - 211
حسین اِب - مفاعلن - 2121
نِ علی کو - فعلاتن - 2211
امام جا - مفاعلن - 2121
ن تَ ہو - فَعِلن - 211
-----
مزید پڑھیے۔۔۔۔